اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد17 ہزار800کیوسک اور اخراج 41 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار700کیوسک اور اخراج 11 ہزار700کیوسک ہے، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار100 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 100 کیوسک ہے ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5 ہزار500 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 200کیوسک اور اخراج 1 ہزار 700 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1479.42 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.235 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1144.70 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.506 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.50فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.075 ملین ایکڑ فٹ ہے۔