اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کر دئیے گئے۔
ہفتہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 700 کیوسک اور اخرج 30 ہزار کیوسک ،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 14 ہزار 600 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 5 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک ہزار 700 کیوسک ہے۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 600 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 41 ہزار کیوسک اوراخراج 38 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 26 ہزار 900 کیوسک،گدو میں پانی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 300 کیوسک،
سکھر میں پانی کی آمد 26 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 900 کیوسک، کوٹری میں آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ہے۔