اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):واپڈاکی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار400 کیوسک اور اخرج 25 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 600 کیوسک، اخراج 15 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5ہزار 800 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1498.26 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.112 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1124.85 ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.922 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا ہے ۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔اعداد و شمار جمعہ کی صبح چھ بجے لیے گئے ۔