اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی): ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ قدرے زیادہ ہے۔
گدو اور سکھر کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب میں کمی کا رجحان ہے۔ علاوہ ازیں دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج بغیر کسی غیر معمولی بہاؤ کے مستحکم ہیں۔