دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

85
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(واپڈا) نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ 28 ہزارکیوسک اور اخراج172700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد65500کیوسک اور اخراج65500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آم45100کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد53400کیوسک اور اخراج32900کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1534.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.926 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1157.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.088 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح641.50 فٹ، بیرا ج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔