دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال معمول پر رہی

132

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں ہفتہ کو پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال معمول کے مطابق رہی۔ تازہ ترین ریکارڈ کی گئی صورتحال کے مطابق دریائے سندھ میں(تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد 23 ہزار 300 کیوسک اور اخرج 48 ہزارکیوسک ، کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر)آمد 7 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک،

خیرآباد پل کے مقام پرآمد 12 ہزار 900 کیوسک، اخراج 12 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں (منگلاکے مقام پر) آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، چناب میں (مرالہ کے مقام پر)آمد 7 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 300 کیوسک، چشمہ میں آمد54 ہزار 200 کیوسک اوراخراج 50 ہزارکیوسک، تونسہ بیراج میں آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 31 ہزار 900 کیوسک، سکھربیراج میں آمد 30 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک کوٹری بیراج میں آمد 7 ہزار 400 کیوسک ،

ہیڈ تریموںمیں آمد 3 ہزار 200 اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں آمد 4 ہزار 600 اوراخراج ایک ہزار 200 کیوسک ریکارڈ ہوئی۔ آبی ذخیرہ تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1436.94 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.738 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ اسی طرح منگلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1103.30فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.445 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا۔ چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ

،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔