دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

60
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16400کیوسک اور اخراج 15 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4500 کیوسک اور اخراج4500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7100کیوسک اور اخراج4 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد5900کیوسک اور اخراج 5900کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1430.46 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.658 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1120.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.787 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح640.10 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.026 ملین ایکڑ فٹ ہے۔