دریائوں کے قریبی اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

137
پی ڈی ایم اے

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دریائوں کے قریبی اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں، پنجاب کے تمام دریائوں اور بیراجز میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 55 فیصد اورتربیلا میں70 فیصد ہے جبکہ دریائے ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 38 فیصد تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خانیوال میں22 ملی میٹر ،بھکر میں16 ملی میٹر، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان، اوکاڑہ اور قصور میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی تاہم ولنرایبل اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں،

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار،خراب موسم میں غیر ضروری سفر ،بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز اورہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔