29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے راوی میں اگلے 24تا 36 گھنٹوں کے دوران جسڑ کے مقام...

دریائے راوی میں اگلے 24تا 36 گھنٹوں کے دوران جسڑ کے مقام سے40 ہزار کیوسک سے 55ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا، محکمہ موسمیات

دریائے راوی میں اگلے 24تا 36 گھنٹوں کے دوران جسڑ کے مقام سے40 ہزار کیوسک سے 55ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

نارووال 16 اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات پاکستان کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق دریائے راوی میں اگلے 24سے 36 گھنٹوں کے دوران جسڑ کے مقام سے چالیس ہزار کیوسک سے پچپن ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کے امکان ہیں،جسکی وجہ سے دریائے راوی میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگی۔

اسلئے دریائے راوی کی اطراف موجود آبادیوں کے مکینوں سے التماس ہے کہ وہ خود اور اپنے مویشیوں کو نشیبی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔اور مذکورہ ایام میں دریا کی اطراف نشیبی علاقوں کی طرف ضروری و غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں سیلابی صورتحال میں فوری امداد کیلئے ڈی۔سی آفس میں موجود کنٹرول روم میں 0542.920027 نمبر پر رابطہ کریں تاکہ آپ کے علاقے میں قائم امدادی کیمپ سے امدادی ٹیموں کو بروقت آپ کی مدد کیلئے روانہ کیا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494686

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں