دریائے راوی میں پانی کی سطح میں ایک ہزار کیوسک اضافہ

292

چیچہ وطنی۔ 09 اگست (اے پی پی):دریائے راوی میں پانی کی سطح میں 1000 کیوسک اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 14ہزار سے بڑھکر 15ہزار کیوسک پر آگیا ہے ، دریا میں پانی کی یہ صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے، اور پرانی چیچہ وطنی ،سیون آر ،ہڑپہ اور دیگر ملحقہ دیہات میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور پانی کی سطح میں معمولی اضافہ خطرے سے باہر ہے۔