22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے...

دریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

- Advertisement -

لاہور۔30اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ۔ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ،گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی جبکہ 2 سے 3 ستمبر کے دوران دریاوں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت میں مدھیا پردیش میں موسلا دھار بارشوں سے راوی ،ستلج اور بیاس میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔ 3 ستمبر تک دریائے چناب پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہوگی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کا متعلقہ تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز جبکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف الرٹ ہے۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں