اوکاڑہ۔ 21 اگست (اے پی پی):دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری۔2000 سے زائد افرادکو مختلف مقامات سے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اورریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں 11 مقامات پرآپریشن میں ریسکیو 1122 کی 40 بوٹس اور 170 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔
اب تک 2000 سے زائد افراد (عورتیں، بچے اور بوڑھے) کو مختلف مقامات سے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال زیر قیادت کیا جا رہا ہے۔ لوگوں سے ایپل کی گئی ہے کہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جلد از جلد منتقل ہو جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381199