28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںدریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان پی ڈی ایم...

دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔29اگست (اے پی پی): ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ اسلام اور میلسی سائفن کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،

منگل کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 98 ہزار 878 اور اخراج 85ہزار 14 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہا ئو82 ہزار 916 کیوسک ہے، پنجاب کے دیگر دریاں میں پانی کا بہائو نارمل ہے،

- Advertisement -

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران تمام بڑے دریاں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383790

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں