قصور۔ 23 اگست (اے پی پی):قصوردریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دیگر اضلاع سے ریسکیو اہلکار اور کشتیاں طلب کر لی گئی۔ریسکیو ذرائع نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ قصورریسکیو ریلیف کیمپ کی تعداد 9 سے بڑھا کر 16 کر دی گئی‘115 ریسکیو اہلکار 23 کشتیوں کے ساتھ فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے 444 افراد کے ہنگامی انخلاء کو مکمل کیا، 470 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا‘فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران 4000 ہزار سے زائد افراد کو بوٹ ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی گئی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دریائے ستلج میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو درمیانے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے‘فلڈ ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان کی نگرانی میں جاری ہے۔