25.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج میں سیلاب کی صورت حال تشویشناک ہے، فردوس عاشق اعوان

دریائے ستلج میں سیلاب کی صورت حال تشویشناک ہے، فردوس عاشق اعوان

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گنڈا سنگھ والا و دیگر علاقوں میں سیلاب کی صورت حال تشویشناک ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت شرمناک ہے،

دریائے ستلج کے سیلاب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پروردگار تمام علاقوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی عوام دوست جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے معرض وجود میں آئی ہے، فی گھرانہ 3 سو یونٹ تک مفت بجلی اور چھوٹے کاشتکاروں کیلئے سولر ٹیوب ویل لگانا ان کی پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382876

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں