26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج میں گنڈا سنگھ اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر اونچے...

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے ستلج کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ایک نیا سیلابی ریلا گنڈا سنگھ والا پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے گنڈا سنگھ کے مقام پر ایک بار پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہائو 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہو چکا ہے۔

ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے، اس مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم دریائے چناب، راوی اور جہلم میں پانی کا بہائو نارمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دریائوں، بیراجز، ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہائو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382755

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں