- Advertisement -
لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے ) نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 62474 اور اخراج 60244 کیوسک ہے، تاہم دریائے جہلم، چناب، راوی اور سندھ میں پانی کی سطح نارمل ہے۔
پیر کو جاری بیان میں ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو کھانے اور ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386281
- Advertisement -