اوکاڑہ۔ 19 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی کاوشوں سے دریائے ستلج پر ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 11 مقامات پر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کی 34 بوٹس اور 150 سے زائدریسکیورز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،اب تک 1020 افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور221 کے قریب مال و مویشیوں کو بھی مختلف مقامات سے ریسکیو کیا گیا۔ریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام مصطفی جٹ ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ بھی علاقہ مکینوں کے انخلا میں مصروف عمل ہیں ، لوگوں سے ایپل ہے کہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جلد از جلد منتقل ہوں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380793