26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںدریائے ستلج کے پانی کی زد میں آنے والے متاثرین کو نکال...

دریائے ستلج کے پانی کی زد میں آنے والے متاثرین کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ، کمشنر ساہیوال ڈویژن

- Advertisement -

عارف والا ۔ 25 اگست (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ دریائے ستلج کے پانی کی زد میں آنے والے متاثرین کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے سیلاب زدگان ریسکیو 1122 اہلکاروں اور انتظامیہ سے تعاون کو برقرار رکھیں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل عارفوالا میں دریائے ستلج کے مختلف مقامات پر امدادی کاروائیوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے صحت اور ضروریات زندگی کی اشیاء خردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تمام محکمہ جات کے افسران واہلکاران اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی کے ریلے سے علاقہ مکینوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں