دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ،محکمہ موسمیات

167
محکمہ موسمیات

لاہور۔29جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر 30 جولائی اور سکھر کے مقام پر 31 جولائی کو اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،

محکمے کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو جبکہ دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقامات پر اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا ، کالا باغ ، چشمہ اور سکھر ، دریائے کابل میں نوشہرہ ،

دریائے چناب میں مرالہ اور دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں جبکہ دریائے کابل کے معاون ندی نالوں میں بھی معتدل سیلاب کا خطرہ ہے ۔