دریائے سندھ کے علاوہ تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، فلڈ کمیشن

194

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) فیڈرل فلڈ کمیشن(ایف ایف سی) کا کہنا ہے کہ اس وقت دریائے سندھ کے علاوہ تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ دریائے سندھ میں نچلے درجے اور دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ہفتہ کو فیڈرل فلڈ کمیشن(ایف ایف سی) کی رپورٹ کے مطابق آبی ذخائر کی مجموعی صورتحال4.002ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کی گئی۔فیڈرل فلڈ کمیشن نے اگلے24گھنٹوں کے دوران ملاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،بنوںاور ڈی آئی خان سیمت راولپنڈی اسلام آباد سیمت گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشینگوئی کی ہے۔