- Advertisement -
پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):دریائے سوات میں گزشتہ روزڈوبنے والے تینوں افراد کے جسد خاکی کونکال لیا گیا، ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں سے جاری سرچ آپریشن میں تینوں ڈوبے ہوئے افراد کے جسد خاکی نکال لیے گئے،
قلنگی دیربالاسے تعلق رکھنے والے تین دوست افتاب ،ابوزراورحشام علاقہ قلنگی جاپان پل کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کرلاپتہ ہو گئے تھے، ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ماہرغوطہ خورٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ کرسرچ آپریشن شروع کرکےکافی جدوجہد کے بعد لاشوں کو برآمد کر لیا
- Advertisement -
،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جا ںبحق ہونے والوں کی جسد خاکی کولوحقین کے حوالے کر دیا، عوام اورلوحقین نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385918
- Advertisement -