22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے چناب اور جموں توی میں درمیانے درجے کا سیلاب،پانی کی سطح...

دریائے چناب اور جموں توی میں درمیانے درجے کا سیلاب،پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں دریائے چناب اور جموں توی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی ہے، جس کے باعث متعدد علاقے زیرِ خطرہ آ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے اور پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جموں توی کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے دیہات لالےوالی، کل وال، عیسبور، گگار مغلاں، پکا دارا، نانوال، بنگلہ، چھنی گوندل، خاصہ ڈھنگوال، چک اختیار اور بکھریوالی جبکہ تحصیل سیالکوٹ شمالی کے علاقے جھمبیاں دلالاں، جھمبیاں گجراں، پٹوال، صالح پور، چپراڑ اور بجوات کے دیہات شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قریبی ریلیف کیمپس میں منتقل ہو جائیں۔ اس سلسلے میں اعلانات بھی جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے شہری ہیلپ لائن 1718 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں