26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںدریائے چناب اور دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال کے باعث ملتان،جھنگ ،مظفرگڑھ...

دریائے چناب اور دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال کے باعث ملتان،جھنگ ،مظفرگڑھ سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )نے دریائے چناب اور دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال کے باعث ملتان،جھنگ ،مظفرگڑھ سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بدھ کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر 9.5 سے 10 لاکھ کیوسک تک سیلابی ریلے بڑھنے کا خدشہ ہے، دریائے جہلم بھی تریموں پر چناب سے ملتا ہے جو 8,000 سے 10,000 کیوسک اضافی پانی شامل کرے گا۔قادرآباد پر آج بلند ترین بہاؤ کے بعد سیلابی ریلہ اگلے 2-3 دنوں میں جھنگ اور تریمُوں تک پہنچے گا۔

متاثرہ علاقے اور یونین کونسلز میں جھنگ، اٹھارہ ہزاری، احمد پور سیال، گڑھ مہاراجہ، باغ، کوٹ شاکر شامل ہیں۔ملتان-مظفرگڑھ پل کے قریب چناب کا سیلابی میدان کا مغربی کنارہ جس میں روہیلانوالی، شہر سلطان، بصیرہ، مرادآباد، رنگ پور متاثر ہو سکتے ہیں ۔جنوبی ملتان میں جلال پور پیر والا، شیر شاہ، بستی ملوک (جنوبی کنارہ) کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ۔پنجند کے قریب اوچ شریف، ہیڈ راجکان، خیرپور تمیمی والی، احمد پور ایسٹ کی یونین کونسلز شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ چوک اعظم اور تونسہ کی ممکنہ طور یونین کونسلز کہرور پکّا، کوٹ سلطان، جمن شاہ متاثر ہو سکتی ہیں۔این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ممکنہ خطرے سے دو چار علاقوں کے مکین انخلا کی تیاری رکھیں،مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں ،ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی کٹ جیسا کہ ادویات ، خشک خوراک، پانی، ٹارچ تیار رکھیں۔مزید رہنمائی کے لئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں