22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومتازہ تریندریائے چناب اور راوی کے ملحقہ ندی نالوں کے بہائو میں غیر...

دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ ندی نالوں کے بہائو میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ ندی نالوں کے بہائو میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ،حالیہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ متوقع ہے۔دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔

- Advertisement -

خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 97 ہزار ہے۔قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 13 ہزار ہے۔ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کی سطح 411 فٹ ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں کے بہائو میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

سیلابی صورتحال کے حوالے سے گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کریں۔موسلادھار بارشوں کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کریں۔ مساجد میں اعلانات اور لوکل سطح پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں