27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا...

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا وزیرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 27 اگست (اے پی پی):دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا وزیرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، پاکستان آرمی، رینجرز کے دستے بھی امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہمراہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے رات بھر دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی از خود نگرانی کی، سیلابی ریلے اور قریبی دیہاتوں میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بتایا کہ مختلف مقامات سے سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے بچایا گیا ہے،سیلاب کی زد میں آنے والےعلاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں اور صورتحال انڈر کنٹرول ہے۔دریائے چناب کے قریبی تمام علاقوں میں ریسکیو اہلکار کشتیوں میں نگرانی کررہے ہیں، تازہ رپورٹ کے مطابق ہیڈ مرالہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 49 ہزار 748 کیوسک ریکارڈ اور اخراج 5 لاکھ 43 ہزار 283 کیوسک ہے ۔

- Advertisement -

جبکہ خانکی بیراج کے مقام پر 10 لاکھ 01 ہزار 480 کیوسک آمد جبکہ 10 لاکھ 01 ہزار 480 کیوسک اخراج ریکارڈ۔ اور قادر آباد بیراج کے مقام پر 09 لاکھ 35 ہزار 722 کیوسک آمد جبکہ 09 لاکھ 35 ہزار 722کیوسک اخراج ریکارڈ اور نالہ ایک میں پانی کا اخراج 46950، نالہ ڈیک کنگرہ میں 7437 اور پلکھو میں 4400 اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ/وزیر آباد کی طرف سے 13 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں