22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے چناب میں سیلابی ریلہ آج شام ہیڈ محمد والا پہنچنے کا...

دریائے چناب میں سیلابی ریلہ آج شام ہیڈ محمد والا پہنچنے کا امکان ہے، کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان۔ 02 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ دریائے چناب کا سیلابی ریلہ آج شام ہیڈ محمد والا پہنچنے کا امکان ہے۔ اس وقت ہیڈ محمد والا پر محکمہ آبپاشی کا گیج 408 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ نازک سطح 417 فٹ ہے۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر پانی نازک سطح کو چھوئے گا تو فوری ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

کمشنر نے بتایا کہ ہیڈ تریمو سے پانی کا اخراج سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث صورتحال تشویشناک ہے۔ ہیڈ محمد والا پر ٹریفک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے تاکہ حفاظتی اقدامات میں رکاوٹ نہ آئے۔ ڈائنامائٹ کی تنصیب کا عمل جاری ہے جس کے لیے 18 گھنٹے درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ٹیکنیکل کمیٹی سیلابی ریلے کی شدت، رفتار اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بریچنگ کا فیصلہ کرے گی۔

- Advertisement -

عامر کریم خاں نے کہا کہ اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد اور پانچ لاکھ سے زیادہ مویشی سیلابی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈویژن میں قائم 90 فلڈ ریلیف کیمپ مکمل طور پر فعال ہیں اور متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات دن رات جاری ہیں۔

P:mzh/X:ftp/L:jav/E:jav/I:mik/R:mik

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں