دریائے چناب کا سیلابی پانی چنیوٹ کی حدود میں داخل ہو نا شروع ہو گیا

216

چنیوٹ۔ 17 اگست (اے پی پی):ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔دریائے چناب کا سیلابی پانی چنیوٹ کی حدود میں داخل ہو نا شروع ہو گیا ہے۔گذشتہ رات گئے سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے پہلی موسلا دھار بارش سے نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے ہر جگہ پانی ہی پانی کھڑا ہے اور شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف دریائے چناب میں ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ ضلع چنیوٹ کی حدود میں داخل ہو گیا ہے اور اس وقت یہ پانی چنیوٹ کی حدود سے گذر رہا ہے ہے۔سیلاب کی اطلاع دینے والے ضلعی کنڑول روم کے مطابق صبح دس بجے چنیوٹ کے مقام پر پانی کی آمد 140,193 کیوسک ریکارڈ کی گی ہے اور پانی کی آمد میں اضافہ ہو گا۔ممکنہ سیلابی ریلے سے نمنٹے کے لیے نو فلڈ رییلف کیمپس بنا دئیے گئے ہیں جو کسی بھی ناگہانی صور تحال سے نمنٹے کے لیے تمام محکمے الرٹ ہیں اور ضلعی انتظامیہ سیلابی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اعلانات کر رہی ہے۔