دریائے کنہار میں چار سیاحوں کی جانیں بچانے والے ریسکیو اہلکاروں کو اعزاز سے نواز دیا گیا
دریائے کنہار میں چار سیاحوں کی جانیں بچانے والے ریسکیو اہلکاروں کو اعزاز سے نواز دیا گیا

مزید خبریں
ناران۔ 03 جولائی (اے پی پی):دریائے کنہار ناران میں تیز بہاؤ کے دوران گاڑی سمیت بہہ جانے والے چار سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرنے والی رافٹنگ ٹیم،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیم اور ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نواز دیا گیا۔
ناران میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رحمت علی نے ریسکیو اہلکاروں کی بہادری،پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کیش انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور رافٹنگ سرگرمیوں میں حفاظتی ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ استعداد مزید بڑھانے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








