ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں بطور شریک اراکین شامل کرنے کی منظوری

ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں بطور شریک اراکین شامل کرنے کی منظوری

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایات پر قائم ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں بطور شریک اراکین شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر قائم ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا پہلا اجلاس این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندگان اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی مون سون 2026 کے دوران قومی تیاریوں اور ہنگامی ردعمل کا جائزہ لے گی۔وزیراعظم آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق این ڈی ایم اے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے فرائض انجام دے گا۔کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران این ڈی ایم اے نے مون سون 2026، متوقع موسمی خطرات اور قومی تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مون سون کے دوران قومی سطح پر مؤثر رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔

تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں بطور شریک اراکین شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں پیشگی منصوبہ بندی، بروقت اقدامات اور اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں مون سون کے قومی زرعی اجناس اور آبی ذخائر پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قومی کمیٹی کا مون سون 2026 کے دوران جان و مال اور قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مربوط قومی حکمت عملی کے عزم کا اعادہ کیا۔