دریاخان، نشے کے عادی نوجوان نے فائرکرکے خودکشی کرلی

103
person committed suicide by putting
person committed suicide by putting

دریاخان ۔ 30 اپریل (اے پی پی):آئس کے نشے کے عادی نوجوان نے خودکشی کرلی۔ اس نے رات کے وقت پسٹل سے سر میں فائر کیا ۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام نگر دریاخان کے 20سالہ نوجوان رانا وقاص نے رات کے وقت پسٹل سے سر پر فائر مارکرخودکشی کرلی ہے، بتایاگیاہے کہ نوجوان آئس کے نشے کا عادی تھا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔