39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریاخان، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

دریاخان، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

- Advertisement -

دریاخان ۔ 28 اپریل (اے پی پی):دریاخان میں یکے بعد دیگرےڈکیتی میں ایک موبائل شاپ اور دکاندار سے اسلحہ کے زور پر بھاری رقم چھینی گئی واردات کرنے والے نوجوان فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی دریاخان کے ایس ایچ او محمد نوید ساہی نے دوسری واردات کی اطلاع ملتے ہی شہری کے موٹرسائیکل پر کچہ نشیب کی طرف ملزمان کا تعاقب کیا اور دیگر پولیس ٹیم کے پہنچنے پر دریائے سندھ کے کنارے کے پی کے کی حدود سے جنگل میں گھیراوکرکے دو ڈکیت گرفتار کرلئے ہیں۔

جن سے اسلحہ اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان میں خیراللہ وزیرستان، اللہ نواز ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے دوساتھی فرار ہوگئے ۔گرفتار ملزمان نے کئی ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ انہی ملزمان نے گزشتہ روز 36والے کھوکھا پر کھاد کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرکے رقم چھینی تھی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں