18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریا ئے جہلم اور چناب معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ترجمان...

دریا ئے جہلم اور چناب معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

سرگودھا ۔17اگست (اے پی پی):صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع سے گزرنے والے دونوں دریا جہلم اور چناب معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں ہفتہ کی دوپہر تک ایک لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرا اور چناب میں چار لاکھ کیوسک پانی گزر سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دریا کے پاٹ میں اگائی فصلوں اور چند غیر قانونی ڈیرے متاثر ہوئے ہیں تاہم پانی کناروں سے باہر نکل کر قریبی دیہاتوں و فصلوں میں داخل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے ریلیف کیمپس سمیت دیگر ہر قسم کے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494846

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں