دریجی حب وندر گڈانی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ،صالح جتک

67

کوئٹہ۔ 25 جنوری (اے پی پی):پیپلزپارٹی ضلع حب کے ترجمان میر صالح جتک نے کہا ہے کہ دریجی حب وندر گڈانی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس کا سہرا محسن حب صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری کو جاتا ہے ،انکے آنے سے پہلے ضلع میں صرف تختی کی سیاست ہوتی تھی لیکن میر علی حسن زہری کے آنے سے حب میں حقیقی تبدیلی آئی اور بلا تفریق ہر علاقے میں ہنگامی بنیادوں پرعوامی فلاح کے منصوبے جاری ہیں۔

عوامی رابطہ آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صالح جتک نے کہا کہ حب ضلع میں موجودہ حکومت کے مختصر ٹائم میں تمام ترقیاتی منصوبے محسن حب میر علی حسن زہری کے تاریخی اقدامات ہیں ،انہوں نے حب سٹی کیلئے ماسٹر پلان منظور کر وا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں، پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،صوبائی وزیر میر علی حسن زہری اوروزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی چیئرمین پیپلزپارٹی کےوژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں