- Advertisement -
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور (ترمیمی)بل 2025ء (آرٹیکلز 140/الف اور 160/الف )قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔منگل کو ممبر قومی اسمبلی اویس حیدر جھکڑ نے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت چاہی وزیر قانون کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر انہوں نے دستور ترمیمی بل 2025آرٹیکلز 140/الف اور 160/الف )پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
- Advertisement -