- Advertisement -
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):دستکاریوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران 177.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 161 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 24-2023 میں دستکاریوں کی قومی برآمدات کا حجم 58 ملین روپے رہا تھا ۔
اس طرح مالی سال 24-2023 کےمقابلہ میں گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران دستکاریوں کی قومی برآمدات میں 103 ملین روپے یعنی 177.58 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔
- Advertisement -
- Advertisement -