18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیدسمبر کے بعد ٹینری زون سے باہر کسی ٹینری کو چلنے نہیں...

دسمبر کے بعد ٹینری زون سے باہر کسی ٹینری کو چلنے نہیں دیا جائے گا، خواجہ محمد آصف

- Advertisement -

سیالکوٹ۔23نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 30 دسمبر تک دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ٹینری زون سے باہر کسی ٹینری کو چلنے نہیں دیا جائے گا اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کریک ڈاؤن کرے گی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلع سیالکوٹ جاری /مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کچہری کے تمام دفاتر کو شہر سے بابر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جی سی وویمن یونیورسٹی کو 200 ایکڑ پر محیط ایمن آباد روڈ پر نیو کیمپس پر منتقل کیا جائے گا اور کچہری میں خالی ہونے والی جگہ کو ساتھ ساتھ پارک میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی کیلئے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے زمین ایکوائر کی جائے گی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے نئے بس اسٹینڈ کے سامنے انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گاجبکہ میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں شہر کے اہم چوکوں پرٹریفک سگنلز لگائے جائیں گے۔ا

- Advertisement -

نہوں نے کہاکہ شہر کے اہم بازاروں جن میں مسلم بازار اور لہائی بازار شامل ہیں کو ٹریفک فری بنانے کے حوالے سے بھی اہم و ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو تجویز دی کہ وہ ریلوے اسٹیشن کی ملحقہ جگہ پر کمرشل یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر ایک بڑا پارکنگ پلازہ تعمیر کریں تاکہ اندورن شہر کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا ٹریفک کی روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ تجاوزات ہیں ان کے خاتمہ کیلئے میونسپل کارپوریشن،ضلعی انتظامیہ اور پولیس ملکر پلان ترتیب دیں اور مسلسل کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کروانے میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے روڈ انجینئرنگ کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ اپنا فعال کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر روڈ پر کینٹ اور شہر کے ملانے کیلئے فلائی اوور کی تعمیر کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دیں گے اور اس ضمن میں مطلوبہ فنڈز حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے 2025 تک دستیاب ہوگی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی تھری لین میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے آئی ٹی پارک تعمیر کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں وزیر مملکت شیزا فاطمہ سیالکوٹ آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں رات گئے تک مارکیٹیں کھلی رہتی ہیں اور انرجی کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے ۔انرجی کو بچانے کیلئے مارکیٹوں کو رات 8 بجے تک بند کرنا ہوگا، شہر کی ٹریفک کے رش کو ختم کرنے کیلئے مشرقی بائی باس کو توسیع دی جائے گی اور پسرور روڈ کو ڈسکہ روڈ سے ملایا جائے گا۔

Khawaja Mohammad Asif

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز منصوبے سے شہر محفوظ ہوا ہے، جلد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے وزیر دفاع کو سٹی ڈویلپمنٹ پیکج اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)رانا عمر فاروق ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، سابق میئر توحید اختر چوہدری، چوہدری بشیر احمد، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر، چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن شاہد کہگ، میاں اشفاق احمد، خواجہ ٹیپو، رانا وحید سمیت پولیس کے مقامی حکام بھی اس موقع پریہاں موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528326

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں