دسواں مینز رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ،جنوبی افریقہ میزبان فرانس کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

149
دسواں مینز رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

پیرس۔16اکتوبر (اے پی پی): دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کی ٹیم دسویں مینز رگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان فرانس کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

ارجنٹائن ،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔ دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد عالمی رگبی کپ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔دسویں مینز رگبی ورلڈ کپ کے کانٹے دار اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس میں جاری ہے۔

سٹیڈ ڈی فرانس، سینٹ ڈینس میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا اور میزبان فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، جس میں دونوں ٹیموں کےدرمیان انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلہ ہوا لیکن دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا نے فرانس کو 28 کے مقابلے میں 29 سکور سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔