19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںدس ایس ایس پیز کے تبادلے، لیاقت علی وزیراعلیٰ کے چیف سکیورٹی...

دس ایس ایس پیز کے تبادلے، لیاقت علی وزیراعلیٰ کے چیف سکیورٹی افسر مقرر

- Advertisement -

استور ۔13 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعلی گلگت بلتستان کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے ایس ایس پی اسحاق حسین کا سکردو سے اے آئی جی آپریشنز سی پی او آفس گلگت تبادلہ کردیاگیا۔

شیر خان کا غذر سے ایس ایس پی دیامر،کیپٹن( ر ) میاں حسنین اقبال کا اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہنزہ،محمد ایاز کا گلگت سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گانچھے تبادلہ،ناصر عباس کو گانچھے سے تبدیل کرکے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سکردوظہور احمد کو چیف سیکیورٹی آفیسر ٹو چیف منسٹر جی بی سے تبدیل کرکے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گلگت تعینات کر دیا گیا۔

- Advertisement -

سی پی او گلگت میں تبادلے کے منتظر گریڈ 17 کے اے ایس پی عبدالحمید کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس غذر،نیک عالم کو چیف جج کے چیف سیکیورٹی آفیسر ضلع استور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس،لیاقت علی کو سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے تبادلہ کر کے وزیر اعلیٰ جی بی کا چیف سیکورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس پی استور عبدالصمد کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں