دس جون سے چین کو آم کی برآمد شروع ہو جائے گی، عبد الرزاق داؤد

100

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 10 جون سے چین کو آم (سندھڑی آم ) کی برآمد شروع ہو جائے گی۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معیاری آ م کے پھل کے لیے چین ایک بڑی مارکیٹ ہے ۔انہوں نے پھلوں کے برآمد کنندگان سے کہا کے وہ چیں کی وسیع مارکیٹ سے زیادہ زیادہ فائدہ حاصل کریں۔