34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںدس مئی پاکستانی قوم کے جذبے کا روشن ثبوت بن گیا، دشمن...

دس مئی پاکستانی قوم کے جذبے کا روشن ثبوت بن گیا، دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا گیا،گورنرسندھ

- Advertisement -

کراچی۔ 22 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 10 مئی پاکستانی قوم کے جذبے، اتحاد اور حوصلے کا دن بن کر ابھرا۔گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق فتحِ مبین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسجد اور نہتے بچوں کو نشانہ بنایا، لیکن پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی بچے یا مندر کو نشانہ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں بچوں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستانی عوام حوصلے، ایمان اور شہادت کے جذبے میں ہمیشہ آگے رہی ہے،وزیر اعظم نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ 10 مئی کے بعد خطے میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا،جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نجات اور معاشی خود انحصاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔آخر میں گورنر سندھ نے سُفّہ سویٹ ہوم اور سیمینار کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اس کارخیر میں بحیثیت ٹیم ممبر کے طور پر کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600161

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں