27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںدشمن کو منہ توڑ جواب :پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی...

دشمن کو منہ توڑ جواب :پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح مبارک ہو، آئی جی اسلام آباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح بہت مبارک ہو، اللہ کا کروڑوں بار شکر ہے کہ ہمیں یہ فتح نصیب ہوئی،ہماری مسلح افواج نے جس طریقے سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے اس جنگ کو جیتا، اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان ہمیشہ زندہ آباد رہے گا۔پیر کو آئی جی اسلام آباد نے مسلح افواج کی دشمن کیخلاف تاریخی فتح پر خصوصی پیغام جاری کیا جس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی نے افواج پاکستان کی حالیہ جنگ میں دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے اور پاکستان کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں یو م تشکر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح بہت مبارک ہو، اللہ کا کروڑوں بار شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ فتح نصیب کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،1971ء کے معرکے بعد یہ معرکہدشمن ملک بھارت کے ساتھ سب سے بڑی کنفرنٹیشن اورجنگ تھی ، ہمارے مسلح افواج نے جس بہادری ،دلیری ،حکمت عملی اور سٹریٹجی سے اس جنگ کو لڑا اور اس جنگ کو جیتا وہ واقعی قابل ستائش ہے، اس قوم کا ہر ایک فرد یہ محسوس کر رہا ہے کہ یہ فتح اس قوم کی فتح ہے ،ہماری مسلح افواج نے جس طریقے سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے اس مشن کو مکمل کیا اوراس جنگ کو جیتا اس کی مثال نہیں ملتی ،ہم نے یہ جنگ جیتی اور اس جنگ کے جیتنے کا فائدہ یہ ہوا کہ اللہ کے فضل سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر پھر سے اجاگر ہوااور سب کے سامنے ابھر کرآیا ہے

- Advertisement -

جس سے اب مسئلہ کشمیر بھی حل ہوگا۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ یہ جیت پوری مسلم امہ کی ہے یہ جیت پاکستان کی ہے، یہ جیت مسلح افواج کی ہے، یہ جیت ہم سب کی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے یہ جیت ایک پیغام ہے، یہ پیغام ہے کہ ہم شیروں دلیروں کی طرف کوئی نہ دیکھے بری آنکھ کے ساتھ کیونکہ ہم اپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں اور اگلے کی صفوں کو توڑنا بھی جانتے ہیں ،پاکستان ہمیشہ زندہ آباد۔

 

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں