دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں بھارت کے زیر تسلط آزادجموں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بربریت کیخلاف آواز اٹھانے سے نہیں روک سکے گی‘وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا بیان

147

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں بھارت کے زیر تسلط آزادجموں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بربریت کیخلاف آواز اٹھانے سے نہیں روک سکے گی ۔ وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی مرکزی ریلی پر ہونےو الے دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد اس کے جاری ظلم و ستم سے توجہ ہٹانا ہے لیکن بھارت کی یہ حرکت ہمیں بھارتی زیر تسلط آزاد جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے ۔