لاہور۔10مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ سعدیہ تیمور نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہماری افواج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔سعدیہ تیمور نے کہا کہ امن کی کسی بھی کوشش کو کمزوری سمجھنے والوں کو آج کے دن سے سبق حاصل کرنا چاہیے، نہتے شہریوں پر میزائل برسانے والوں کو جس کاری ضرب کا سامنا کرنا پڑا، وہ ہماری عسکری صلاحیت اور قومی عزم کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اے عرضِ وطن کے شاہینو! علی تمہاری شجاعت پر جھومتے ہوں گے”، یہ الفاظ آج ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کوئی رافیل طیارہ ہو یا ایئر ڈیفنس سسٹم، وہ ہمارے شاہینوں کی پرواز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔سعدیہ تیمور نے کہا کہ دشمن اب ہماری فضائی حدود پار کرنے کا سوچ کر بھی کانپ اٹھے گا،اس بار جو جواب دیا گیا وہ دشمن کی یادداشت پر نقش ہو چکا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595449