28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںدشمن کے طیارے گرا کر پاک فوج نے ثابت کر دیا ہمارا...

دشمن کے طیارے گرا کر پاک فوج نے ثابت کر دیا ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، بیرسٹر سیف

- Advertisement -

پشاور۔ 07 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے طیارے گرا کر پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے معصوم جانوں کو نشانہ بنایا، شہری علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، ماضی کی طرح ایک بار پھر پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دشمن کے کئی طیارے گرا کر پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور اپنی بہترین کارکردگی سے پاک فوج نے بھارت کو سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور کردیا ہے۔صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ مودی نے خطے کے امن کو تباہ کرنے کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے آر ایس ایس کے نظریے کا باقاعدہ پرچار کرنا شروع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593940

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں