28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںدشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کو زبردست...

دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین،گلگت بلتستان میں متفقہ قرارداد منظور

- Advertisement -

گلگت۔15مئی (اے پی پی):گلگت بلتستان اسمبلی نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کو پاکستانی خودمختاری اور شہری آبادی پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ ایوان نے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔قرارداد میں پاکستانی افواج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا اور وہ پسپا ہونے پر مجبور ہوا۔

ایوان نے کہا کہ مکار دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواجِ پاکستان کو فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ملک کا پرچم سربلند رہے۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملکی سالمیت اور قومی استحکام کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو ایک چھت تلے جمع کیا جائے تاکہ دشمن کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ پوری قوم ملکی دفاع کے معاملے پر متحد ہے۔

- Advertisement -

قرارداد پر دستخط کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم، ممبران اسمبلی جاوید علی منوا، وزیر محمد سلیم، اور سید سہیل عباس شاہ شامل ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں