کوہاٹ۔24 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سیاست میںاختلاف رائے ہوسکتی ہے مگردشمنی نہیں،سیاست میں جودشمنی پالتاہے وہ جاہل توہوسکتاہے مگرسیاستدان نہیں،میںکسی کولعنتی نہیںسمجھتا،گالی کاجواب دلیل سے دیتے ہیں،70سال گزرنے کے باوجودہم اپنے ملک میںبنیادی مسائل حل نہ کرسکے،ضمیرفروشوںکی باربارمداخلت کرتوتوںنے ملک کوآگے جانے نہیںدیا،ہمیںاپنی تقدیرکوبدلناہوگاکیونکہ بچوںکوایک چمکتا دھمکتاپاکستان دیناہے۔انہوںنے کہاکہ دشنام طرازاورالزام تراشی تحریک انصاف کی منشورکاحصہ بن گئی ہے مگراس میںعمران خان …
دشنام طرازی اورالزام تراشی تحریک انصاف کی منشورکاحصہ بن گئی ہے، سعد رفیق
کوہاٹ۔24 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سیاست میںاختلاف رائے ہوسکتی ہے مگردشمنی نہیں،سیاست میں جودشمنی پالتاہے وہ جاہل توہوسکتاہے مگرسیاستدان نہیں،میںکسی کولعنتی نہیںسمجھتا،گالی کاجواب دلیل سے دیتے ہیں،70سال گزرنے کے باوجودہم اپنے ملک میںبنیادی مسائل حل نہ کرسکے،ضمیرفروشوںکی باربارمداخلت کرتوتوںنے ملک کوآگے جانے نہیںدیا،ہمیںاپنی تقدیرکوبدلناہوگاکیونکہ بچوںکوایک چمکتا دھمکتاپاکستان دیناہے۔انہوںنے کہاکہ دشنام طرازاورالزام تراشی تحریک انصاف کی منشورکاحصہ بن گئی ہے مگراس میںعمران خان کاقصورنہیںہے کیونکہ وہ سیاست کے اخلاقیات سے لاعلم ہے،رکاوٹوںکے باوجود 2013میںقوم سے کئے گئے وعدوںکوعملی جامہ پہنادیاہے، بلوچستان اورکراچی میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے،اقتصادی راہداری پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،شاہراہیںبن رہی ہیں ،جوانوںکو رو زگارکے وافرمواقع مل رہے ہیںاور توانائی بحران پرقابو پالیا گیا ہے جومحمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اورمسلم لیگ(ن)کی بہترین پالیسیوںکامظہرہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوہاٹ میں راوالپنڈی کوہاٹ ریلوے کارکے افتتاح کے موقع پرایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔









