لاہور۔1جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کےلئے خوشی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہو،عوام کی خدمت ، حفاظت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔بدھ کے روز سال نو کے آغاز پر اپنے جاری بیان میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کےلئے خوشی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہو،عوام کی خوشیوں ،صحت ،جان ومال کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت دعا گو ہوں ، سال نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اورروشن مستقبل کا آغاز کا عزم کرتے ہیں۔
وزیر اعلی ٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت ، حفاظت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے ، محمدنواز شریف کینسر ہسپتال ، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ،اٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، دعا ہے 2025 وطن عزیز سے غربت و افلاس، دہشتگردی وانتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ 2024 میں تعلیم، زراعت، انرجی ،ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے جنہیں اب مزید آگے بڑھیں گے، ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ 2024 میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ دن رات کام کریں اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھا ئیں گے،دعا ہے کہ 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔