دعا ہے کہ یہ عید امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہو،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

132
عمران نیازی 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر 1444ھ کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز اپنے تہنیتی ٹویٹ میں کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں سے خوشیاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد معاشی طور پر کمزور لوگوں کو مت بھولیں،دعا ہے کہ یہ عید پاکستان اور عالم اسلام کیلئے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہو۔آمین