کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کے امریکہ، چین، مغربی ممالک اور خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں تاہم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دفاعی معاہدے نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس سے جاری بیان …
دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کی عکاسی کرتا ہے، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کے امریکہ، چین، مغربی ممالک اور خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں تاہم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دفاعی معاہدے نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ایٹمی طاقت رکھنے والا مسلم ملک ہے، اس دفاعی معاہدہ کے بعد ایک طرف اگر سعودی عرب کو مکمل تحفظ حاصل ہوا تو دوسری جانب پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہوگا۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے، کسی بھی جارحیت کے خلاف ان کے اجتماعی دفاع اور سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائیگا۔ یہ معاہدہ ان کے مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پچھلے آٹھ عشروں کی تاریخی شراکت داری، اخوت اور اسلامی یکجہتی سے جڑا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں صرف تین دن کے اندر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جس کے نتیجے میں پاکستان کا امیج عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آیا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ ایک وسیع معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے جس میں ممکنہ طور پر دیگر خلیجی ممالک بھی شامل ہونگے۔
گورنر مندوخیل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی پوری ٹیم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے اقدامات کے ذریعے پاکستان کی ذمہ داری کو ثابت کیا ہے، پاکستان کی صلاحیتوں اور تجربے کیلئے مسلم ممالک کے سب سے بااثر ملک سے پہچان حاصل کی ہے اور اس کے بین الاقوامی قد میں بےتحاشا اضافہ کیا ہے۔








